• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 62462

    عنوان: کیا انٹرسٹ سود کا چیک کرنا درست پیشہ ہے؟

    سوال: کیا انٹرسٹ سود کا چیک کرنا درست پیشہ ہے؟

    جواب نمبر: 62462

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 164-164/B=3/1437-U حدیث شریف میں آیا ہے کہ سود کھانے والے پر کھلانے والے پر سودی حساب لکھنے والے پر سود کی شہادت دینے والے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے، سودی حساب کا چیک کرنا بھی حسباب ہی کرنے میں داخل ہے، اس لیے سودی ادارے میں حساب کو چیک کرنا بھی حساب کرنے والوں میں شمار ہوتا ہے، لہٰذا مسلمان کے لیے یہ کام یعنی سودی ادارے میں حساب وکتاب لکھنا یا اس کو چیک کرنا یہ سب ناجائز امور ہیں، ناجائز کام کرکے اس کی اجرت وتنخواہ لینا بھی ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند