• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 62425

    عنوان: اخوت فاؤنڈیش ہے جو بلاسود قرض دیتی ہے ، میں اس فاؤنڈیش میں ڈٹاانٹری آپریٹر (تفصیلات اندارج کرتاہوں) ہوں ، تو کیایہ صحیح ہے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اخوت فاؤنڈیش ہے جو بلاسود قرض دیتی ہے ، میں اس فاؤنڈیش میں ڈٹاانٹری آپریٹر (تفصیلات اندارج کرتاہوں) ہوں ، تو کیایہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 62425

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 65-65/M=2/1437U مذکورہ فاؤنڈیشن اور اس کے طریقہٴ کار سے ہم واقف نہیں، آپ سے متعلقہ کام میں اگر کسی طرح بھی سودی معاملے کا حساب وکتاب شامل نہیں اور نہ کسی ناجائز امر کا ارتکاب لازم آتا ہے تو آپ کی ملازمت پر ناجائز کا حکم نہیں تاہم اس فاوٴنڈیشن کے تعلق سے مقامی معتبر اربابِ فتوی حضرات سے تحقیق واطمینان کرلینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند