• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 61798

    عنوان: ایک موبائل کمپنی، اکاوَنٹ بنا کر اس میں 1000 روپے بیلنس رکھنے پر 30 منٹ مفت روزانہ 24 گھنٹے کے لیے دیتی ہے ۔ جبکہ بیلنس محفوظ رہتا ہے ۔ کیا یہ سود ہے ؟

    سوال: ایک موبائل کمپنی، اکاوَنٹ بنا کر اس میں 1000 روپے بیلنس رکھنے پر 30 منٹ مفت روزانہ 24 گھنٹے کے لیے دیتی ہے ۔ جبکہ بیلنس محفوظ رہتا ہے ۔ کیا یہ سود ہے ؟جبکہ یہ رقم ہم جب چاہیں اے ٹی ایم سے نکلوا بھی سکتے ہیں اور یہ رقم ہمیں ڈیپازٹ کروانا پڑتی ہے تو اس رقم کو اکاؤنٹ میں رکھنے کی صورت میں ملنے والے فری آن نیٹ منٹس کیا جائز ہیں یا ناجائز ؟

    جواب نمبر: 61798

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 121-1203/H=12/1436-U ۳۰/ منٹ مفت روزانہ سہولت دینے پر شرعی اعتبار سے سود کی تعریف صادق نہیں آتی، پس صورت مسئولہ میں یہ معاملہ جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند