• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 61635

    عنوان: اگر میں نے کسی سے 100000 روپئے لیے ، اس کے بدلے میں اگر اس کو تین مہینے کو 5000 دیتاہوں تو کیا یہ بیاز ہے؟

    سوال: اگر میں نے کسی سے 100000 روپئے لیے ، اس کے بدلے میں اگر اس کو تین مہینے کو 5000 دیتاہوں تو کیا یہ بیاز ہے؟

    جواب نمبر: 61635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1244-1257/H=12/1436-U ایک لاکھ روپئے غالباً قرض لیا ، ہرمہینہ پانچ ہزار دیتے ہیں اور ایک لاکھ روپئے قرض بعد میں اداء کردیں گے، اگر یہی صورت ہے تو پانچ ہزار ہر تن مہینہ پر لین دین سود (بیاج) ہے کہ جو حرام ہے، اگر اس کے علاوہ کوئی دوسری صورت میں معاملہ کیا ہو تو اُس کو صاف صحیح واضح لکھ کر دوبارہ معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند