معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 612337
كمپنی میں تین چار ہزار لگانے پر آٹھ سال میں پچیس لاكھ ملنا
سوال : میرا سوال یہ ہے کہ ایک کمپنی ہے جس کا نام ہےPEARL VINE INTERNATIONAL (پرل وائن انٹرنینشل )اس کمپنی میں اگر کوئی شخص تین یا چار ہزار روپئے جمع کرتا ہے تو کمپنی قسط وار آٹھ سال میں اس کو چوبیس یا پچیس لاکھ روپئے دے گی تو ایسی کمپنی میں پیسہ جمع کرنا کیسا ہے؟
جواب نمبر: 612337
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1283-959/D=11/1443
صورت مسئولہ میں تین چار ہزار روپئے جمع كرنے پر كمپنی قسطورا آٹھ سال میں چوبیس یا پچیس لاكھ روپئے دے گی اس میں اضافی رقم صریح طور پر سود ہے، اضافی ملنے والی رقم كا استعمال كرنا ناجائز و حرام ہے۔
كمپنی میں رقم لگانے كی تفصیل كچھ اور ہوتو اسے واضح كركے لكھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند