معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 610570
سوال : کچھ موبائل پشاپنگ ایپس اور نیا اکاؤنٹ بنانے پر کچھ روپے تحفہ کے طور پر دیئے جاتے ہیں جن سے ہم سامان خرید سکتے ہیں نہ ہی انہیں نکال سکتے ہیں نہ ہی یہ بڑھتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ ان سے سامان خریدنا جائز ہوگا یا نہیں؟ اور اگر جائز نہیں ہے تو اور پہلے اس سامان خریدا ہو تو کیا حکم ہوگا؟
جواب نمبر: 610570
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 967-726/D=08/1443
نیا اكاؤنٹ بنانے پر بطور تحفہ جو روپئے ملتے ہیں ان كو اپنے استعمال میں لانا جائز ہے كیونكہ اس میں قمار یا سود كی كوئی بات نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند