• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 609316

    عنوان: میزان بینک سے قرض لینا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : میرا سوال یہ ہے کہ میں میزان بینک جو کہ اسلامک بینک ہے سے نقد رقم قرض لینا چاہتا ہوں کاروبار میں انوسٹ کرنے کی خاطر تو کیا یہ قرض لینا جائز ہے اور یہ سودی زمرے میں آئے گا کیا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 609316

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 784-653/B=06/1443

     جہاں تک ہمارے علم میں گذرا ہے کہ کوئی بینک بغیر سود کے قرض نہیں دیتا ہے۔ میزان بینک کے بارے میں ہمیں علم نہیں کہ وہ قرض کی واپسی سود کے ساتھ کرتا ہے یا نہیں۔ اگر سود کے ساتھ قرض واپس لیتا ہے تو ظاہر ہے کہ سود دینے کی وجہ سے قرض لینا درست نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند