• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 609089

    عنوان:

    کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر بینک کا سروس چارج لینا؟

    سوال:

    سوال : کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر بینک جو سروس ٹیکس کے روپ میں جو پیسے لیتا ہے کیا اس کا دینا حلال ہے ؟ پیسے مان لیجیے کہ میں کریڈٹ کارڈ سے 50000 روپے اپنا اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرتا ہوں تو بنک سروس ٹیکس کے روپ میں 750 روپے لیتا ہے کیا اس کا دینا جائز ہے ؟ اس کے علاوہ کریڈٹ کارڈ سے پٹرول ڈالوانے پر جو سروس ٹیکس بنک لیتا ہے کیا وہ بھی جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 609089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 742-608/B=06/1443

     کریڈیٹ کارڈ کے استعمال پر بینک سروس چارج کے طور پر جو رقم کاٹتا ہے، اس کا دینا جائز ہے، یہ بینک کی اجرة الخدمة ہے، اور کریڈیٹ کارڈ سے پٹرول ڈلوانے پر جو سروس چارج بینک لے وہ دینا بھی جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند