معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 608772
انکم ٹیکس میں گئی رقم کو سود سے وصول کرنا؟
سوال : میں ایک سرکاری نوکری میں ہوں میری تنخواہ 60000 مہینہ ہے ، ہر مہینہ 2000 روپے کاٹے جاتے ہیں انکم ٹیکس کی نام پر جو سال ختم ہونے پر مکمل ٹیکس معلوم ہوتا ہے کہ کتنا کٹا۔ میرا سوال یہ ہے کہ میرا ایک دو کھاتہ سرکاری بینک میں اور ہے اور میں اس میں کچھ saving)سیونگ )کرنے کے لیے پیسے رکھتا ہوں جس پر مجھے interest)انٹریسٹ ) بھی بنتا ہے تو کیا میں یہ انٹریسٹ کی رقم اپنے استعمال میں لے سکتا ہوں اُس کے بقدر کتنا ٹیکس میرا ایک سال میں کٹا ہے ۔ برائے مہربانی جواب دیں۔
جواب نمبر: 608772
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:710-540/L=6/1443
جی ہاں!اگر آپ کے اکاؤنٹ میں سرکاری بینک سے حاصل انٹرسٹ کی رقم موجود ہے تو ان کو آپ اس رقم کا بدل شمار کرسکتے ہیں جو سرکار نے انکم ٹیکس کے طور پر آپ کی تنخواہ سے رقم کاٹ لی ہے اور اس کے بقدر انٹرسٹ کی رقم کو آپ اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں۔
وظاہرہ أن من لہ حظ فی بیت المال بکونہ فقیرا أو عالما أو نحو ذلک، ووجد ما مرجعہ إلی بیت المال من أی بیت من البیوت الأربعة الآتیة فی آخر الجزیة لہ أخذہ دیانة بطریق الظفر فی زماننا، ولا یتقید أخذہ بأن یکون مرجع المأخوذ إلی البیت الذی یستحق منہ. (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 4/ 159)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند