• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 608207

    عنوان:

    ہاؤسنگ اسکیم لینا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : میرا سوال یہ ہے کہ میں پاکستان کے شہر کراچی کا رہنے والا ہوں ، یہاں پر گورنمنٹ کی طرف سے میرا گھر میرا پاکستان ہاوسنگ اسکیم بینک کے ذریعے سے دی جا رہی ہے جس میں بینک سے اگر 5 سال کے لیے فائنانس کرواتے ہیں تو 5 ٪ چارجز دینے ہوں گے اگر 10 سال کے لیے تو 7 ٪ اور 10 سال سے زیادہ کے لیے فائنانس کروایا جائے تو 14 ٪ مارک اپ(markup) کہہ لیں یا شیرز کہہ لیں، لیا جا رہا ہے ، پاکستان میں اسلامک بینکس بھی اِس پر کام کر رہے ہیں جن کی شرعی حیثیت کی سرپرستی مفتی تقی عثمانی صاحب کر رہے ہیں ، مجھے اِس بارے میں بتائیں کہ اِس طرح سے فائنانس کروانا سود ( ریبا )کے زمرے میں آتا ہے ؟ لینا چاہیے یا نہیں؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 608207

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 587-435/L=05/1443

     ظاہراً یہ سودی شکل ہے، مناسب ہے کہ آپ اس بارے میں جامعہ بنوریہ یا دارالعلوم کراچی سے استفسار کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند