• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 607668

    عنوان: میزان بینک کی سیونگ اکاونٹ سے انکم مدرسہ کے طلبا پر حرچ کرنا 

    سوال:

    سوال : میں مدرسہ کا طالب علم ہوں اورمیرا اکاونٹ میزان بینک میں ہے اگر اس کا سود عینی انکم میں مدرسہ میں طلبہ پر حرچ کر سکتا ہوں، ان کے لیے جا ئز ہے کیا؟یاماں کی دوائی کے لئے ؟ وہ بیمار ہیں اور علاج جار ی ہے ، ہر ماہ دوائی لاتے رہیں؟

    جواب نمبر: 607668

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 461-373/B=04/1443

     صورت مذکورہ میں آپ اپنی سود کی رقم مدرسہ کے غریب طلبہ پر تملیکاً خرچ کرسکتے ہیں۔ اور ماں اگر زیادہ ضرورت مند ہے تو اس کی دوا میں بھی خرچ کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند