• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 606398

    عنوان:

    تجارت میں اُدھار اور نقد کے معاملات میں فرق کرنا؟

    سوال:

    جناب والا میرا کپڑے کا بزنس ہے ، اس میں اُدھار اور نقد کے معاملات ہیں، ہمارے یہاں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ مال کی قیمت اگر نقد میں بیچا جائے تو اور اگر 1 سے 3 مہینے کی مدت میں اُدھا دیا جائے تو اس کا ریٹ 550 سے 600 رکھا جاتا ہے ، اب سوال یہ ہے کہ جو اضافی رقم 1 سے 3 مہینے کے بیچ کی لی جارہی ہے وہ کیا ہے ؟ کیا اس کو سود اور ببیاز مانا جائے گا ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 606398

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 195-133/D=02/1443

     کپڑے کا دام نقد کم اور اُدھار زیادہ رکھنا اس شرط پر جائز ہے کہ معاملہ کرتے وقت کوئی ایک صورت متعین ہوکر واجب الاداء رقم واضح ہوجائے ، مثلاً سودا اُدھار چھ سو میں ہو رہا ہے، یہ شکل درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند