معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 605973
سود کی کتنی قسمیں ہیں؟
سود کی کتنی قسمیں ہیں؟
جواب نمبر: 60597301-Sep-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:21-6/sd=1/1443
سود کی بنیادی طور پر دو قسمیں ہیں: ربا النسیئہ اور ربا الفضل، تفصیل کے لیے آپ اسلام اور جدید معاشی مسائل کی چھٹی جلد دیکھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مفتی صاحب مجھے بینک اور دوسرے کچھ مسئلوں کے متعلق کچھ معلومات لینی ہے۔ (۱) کیا سعودی عربیہ میں شرعی نظام حکومت ہے؟ (۲) اگر ہے تو شرعی نظام حکومت میں بینک (جو کہ سود کا کاروبار کرتا ہے) کیسے کھلا ہوا ہے، شریعت میں سودی کاروبارتو حرام ہے؟ (۳) اگر سعودی عربیہ میں شرعی نظام نہیں ہے تو دنیا کے کس ملک میں شرعی نظام حکومت ہے؟(۴) کیا بینک کے انسانی وسائل اور ایڈمنسٹریشن محکمہ میں نوکری کرنا صحیح ہے؟ انسانی وسائل اور ایڈمنسٹریشن محکمہ کا کام تو لوگوں کو نوکری پر رکھنے سے لے کر نکالنے تک کا ہوتا ہے، اور بینک کے ملازم کے متعلق سارا ریکارڈ رکھنا ہوتا ہے۔ (۵) اسلامک بینک کا کیا مطلب ہے؟ اگر ہم بینک کی تعریف کو دیکھیں ?تو بینک وہ تنظیم ہے جو لوگوں کے پیسے سود پر رکھتی ہے اور لوگوں کو سود پر قرضہ دیتی ہے? ،تو یہ سودی (بینک) ہوگا یا اسلامی؟(۶) اگر ہم بینک کے کرنٹ اکاؤنٹ میں پیسہ رکھوا رہے ہیں تو بینک ان پیسوں کو دوسرے لوگوں کو سودی قرض میں دیتا ہے اور ہمارے پیسہ سے بینک کو فائدہ بھی ہوتا ہے اور بینک مزید مستحکم ہوتا جاتا ہے۔ کیا کسی سودی تنظیم کو فائدہ پہنچانا اوراس کو پروان چڑھانا صحیح ہے؟(۷) بینک میں نوکری اس وجہ سے حرام ہے کہ وہ سودی پیسوں سے تنخواہ دیتی ہے۔ آج کل ہر دوسری تنظیم بینک لون پر اپنا کاروبار چلا رہی ہوتی ہے، تنخواہ تو وہاں بھی ہمیں سودی پیسوں میں سے مل رہی ہے؟ میری رہنمائی فرمائیں، میں ایک پرائیویٹ تنظیم میں ملازمت کرتاہوں اوربینک کی اچھی سے اچھی نوکری بھی قبول نہیں کرتاہوں۔ پر بہت سے لوگ مجھ سے اس طرح کے سوالات کرتے ہیں جس کا جواب میرے پاس نہیں ہوتا۔ اور شیطان بھی وسوطہ ڈالتا ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
4816 مناظرمیں پچھلے کافی عرصہ سے کریڈٹ کارڈ کے قرض کے جنجال میں جکڑا ہوا تھا اللہ کا کرم ہوا اور میں نے اس پریشانی کا ذکر اپنی والدہ سے کیا، میری والدہ نے اللہ کی مہربانی سے اعانت کی اور میں نے اپنا دھار قرض ادا کردیا۔ والدہ مجھے مزید کچھ رقم دے رہی ہیں تاکہ یہ پورا قرض ایک ساتھ ختم ہوجائے، یہ اعانت میری والدہ نے قومی بچت کی سودی اسکیم میں کی گئی سرمایہ کاری کے منافع کے ذریعے سے کی تہی میں تمام گھر والوں کو قومی بچت کی سودی سرمایہ کاری سے بار بار منع کرچکا ہوں اللہ سے دعا بھی کرتا ہوں کہ وہ اس حرام کام اور اس کے عذاب سے بچ جائیں، مگر ابھی تک ان پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔
1386 مناظرمیرا آپ سے سوال یہ ہے کہ اسلامی لحاظ سے بینک میں نوکری کرنا کیسا ہے؟
2490 مناظر