• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 605154

    عنوان:

    ڈالر کی خرید و فروخت

    سوال:

    محترم ایک ویب سائٹ پر ڈالر کی خرید و فروخت ہوتی ۔مگر ڈالر کا جو ریٹ ہوتا ہے اس سے زیادہ قیمت پر بیچا جاتا ہے وہاں۔ مثلا ڈالر پاکستان میں اس وقت 155 روپے کا لیکن اس ویب سائٹ پر جس شخص کے پاس ڈالر ہوتے ہیں وہ اپنی مرضی سے قیمت متعین کر کے بیچ رہا ہوتا ہے کوئی 170 کا بیچتا ہے کوئی 180 کا۔کیا اس طرح کی خرید و فروخت جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 605154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 896-760/M=11/1442

     پاکستانی روپئے میں ڈالر کا جو ریٹ رائج ہے اس سے زائد ریٹ پر بیچنا ناجائز نہیں ہے بشرطیکہ احد البدلین پر قبضہ ہوجائے، لیکن اتنا زیادہ نفع لینا جو عرف عام میں غبن فاحش کہلائے یا کسی کی مجبوری سے فائدہ اٹھانا یہ غیرت کے خلاف ہے اس سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند