• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 604000

    عنوان: لائف انشورنس کروانا

    سوال:

    ایک شخص نے لائف انشورنس پلان لیا جس میں پالیسی کے مطابق انٹریسٹ بھی ہے، لیکن اس نے اس شرط پر لیا تھا کہ وہ انٹریسٹ کی رقم نہیں لے گا، پھر اس کی وفات ہوگئی، اس کے گھروالوں نے رقم کے لیے درخواست دی، تو کچھ رقم کٹ کر ملی ، حالانکہ پالیسی میں وہ ذکر نہیں ہے ، پھر گھروالوں نے حاصل شدہ رقم سے بھی انٹریسٹ کو نکال کر غریبوں میں دیدیا، اب بقیہ رقم استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 604000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 823-566/B=08/1442

     جمع شدہ رقم کے علاوہ جس قدر انٹریسٹ کی رقم زائد ہے اسے نکال کر مابقیہ رقم گھر والے لے سکتے ہیں۔ اور زائد رقم کو بلا نیت ثواب غریبوں پر صدقہ کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند