• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 603328

    عنوان:

    سود اور كیش بیك میں كیا فرق ہے؟

    سوال:

    کیا کیش بیک اور اسکریچ کارڑ دونوں جائز ہیں؟ اور سود اور کیش بیک میں کیا فرق ہے ؟

    جواب نمبر: 603328

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:647-637/L=9/1442

     مذکورہ بالا صورت میں کیش بیک اور اسکریچ کارڈ شرعا دونوں جائز ہیں ؛کیونکہ یہ گوگل پے استعمال کرنے یا آئندہ مزید استعمال کرنے کے لئے کمپنی کی طرف سے ایک تشجیعی وترغیبی انعام ہوتا ہے،جو تبرع محض ہوتا ہے کمپنی دینے والے کو اپنی خوشی سے دیتی ہے ،جس میں لینے والا اجبار نہیں کرسکتا ،نیز انعام میں کوئی مقدار بھی متعین نہیں ہوتی بلکہ دینے والے کی مرضی پر موقوف ہوتا ہے کہ جتنا چاہے دے،بر خلاف سود کے ؛کیونکہ اس میں یہ دونوں چیزیں نہیں ہوتی، بلکہ اس میں روپے کا تبادلہ روپے سے مشروط طور پر ہوتا ہے۔۔

    الاصل اباحة الجائزة علی عمل مشروع سواء اکان دینیا او دنیویا (الموسوعة الفقہیة الکوتیة:۱۵/۷۷/صادر عن وزارة الاوقاف ولشئون الاسلامیة الکوتیة) وفي الشریعةگ الرباگ ہو الفضل الخالی عن العوض المشروط في البیع لما بینا: أن البیع الحلال مقابلة مال متقوم بمال متقوم فالفضل الخالی عن العوض إذا دخل في البیع کان ضد ما یقتضیہ البیع فکان حراما شرعا (المبسوط للسرخسی ۱۲/۱۰۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند