• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 60311

    عنوان: مسئلہ یہ ہے کہ ہم اپنا بزنس بڑھانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے پیسے نہیں ہیں تو کیا ہم بینک سے لون لے سکتے ہیں؟

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ ہم اپنا بزنس بڑھانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے پیسے نہیں ہیں تو کیا ہم بینک سے لون لے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 60311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1175-1189/L=10/1436-U سودی قرض لینا بنص قطعی حرام ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود لینے والے، سود دینے والے، سود لکھنے والے اور اس کی گواہی دینے والے پر لعنت فرمائی ہے۔ (مشکاة: ۲۴۴) اس لیے بزنس بڑھانے کے لیے بینک سے لون لینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند