• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 603032

    عنوان:

    انکم ٹیکس کی ادائیگی کی نیت سے کرنٹ اکاؤنٹ میں فکس ڈپوزٹ کرانا

    سوال:

    اگر کسی شخص کی کمپنیوں کی ڈسٹیبیوٹر شپ (Distibuter ship )ہے اور اس کا کاروبار GST والے بل میں ہے جس میں منفعت بہت کم ہے اور کاروبار کا Turn over زیادہ ہونے کی وجہ سے انکم ٹیکس زیادہ ادا کرنا پڑتا ہے اور بروقت رقم بینک میں نہ ہونے کی وجہ سے ایڈوانس میں انکم ٹیکس ادا نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے اس انکم ٹیکس پر بھی انٹرسٹ لگتا ہے تو کیا ایسا شخص کرنٹ اکاؤنٹ کے فکس ڈیپوزٹ میں Swip In - Swip out کی اسکیم کو استعمال کرتے ہوئے اس سے حاصل ہونے والے انٹرسٹ کی رقم کو انکم ٹیکس اور اس انکم ٹیکس پر لگنے والے انٹرسٹ میں دے سکتا ہے ؟ (Swip in - swip out) بینک کی طرف سے ایک متعینہ رقم کے اوپر جو بھی رقم ہوگی تو وہ رقم فکس ڈیپوزٹ میں چلی جائے گی جس کو بینک کی اصطلاح میں swip in کہتے ہے اور جب کوئی شخص اپنی اس رقم کو استعمال کرنا چاہے تو کرسکتا ہے جس کو بینک کی اصطلاح میں swip out کہتے ہیں۔

    جواب نمبر: 603032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 648-1037/H=01/1443

     مذکور فی السوال طریقے کے مطابق فکس ڈپازٹ کرنا بھی شرعاً ناجائز ہے، کیونکہ یہ سود کا معاملہ کرنے اور سود لینے کی واضح شکل ہے جو ناجائز اور حرام ہے؛ لہٰذا فکس ڈپازٹ کرنا اور اس سے سود لینا حرام ہے خواہ انکم ٹیکس میں دینے کی نیت سے یہ کام کئے جائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند