• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 601579

    عنوان: ڈاؤن پیمنٹ پہ بدون سود اشیاء ضروریہ لینا کیسا ہے؟ 

    سوال:

    چند دنوں سے یہ بات ذہن میں گردش کر رہی ہے کہ ؛ ڈاؤن پیمنٹ پہ بدون سود سواری و دیگر اشیاء ضروریہ لینا کیسا ہے؟ معسر اور موسر دونوں اس مسئلے میں مساوی ہیں یا نہیں؟ اس کا حکم مع دلائل کے تفصیل سے برا? کرم عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 601579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:379-288/L=5/1442

     اگر مجلسِ عقد ہی میں قیمت اور مدت کی تعیین کردی جائے تو قسطوں پر سامان خریدنے میں مضائقہ نہیں اگر چہ نقد کے مقابلے میں رقم کی ادائیگی زیادہ کرنی پڑے ۔

    (المادة 245)البیع مع تأجیل الثمن وتقسیطہ صحیح(المادة 246) یلزم أن تکون المدة معلومة فی البیع بالتأجیل والتقسیط․ (مجلة الأحکام العدلیة ص: 50)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند