• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 601365

    عنوان: گورنمنٹ نے "احساس کفالت" کے نام سے جو رقم دیتی ہے كیا وہ سود ہے؟

    سوال:

    بعد از سلام عرض ہے کہ پاکستان میں غریبوں کی مدد کے لئے گورنمنٹ نے "احساس کفالت" کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہے ۔ اول گورنمنٹ خود یہ رقم عوام میں تقسیم کرتی تھی لیکن اب گورنمنٹ آف پاکستان نے پرائیویٹ لوگوں کو یہ فرنچائز دے دیے ہیں کہ اول آپ خود انپی رقم تقسیم کریں بعد میں بمعہ منافع یہ رقم ہمارے بنک اکاؤنٹ میں منتقل کیا جاتا ہے ۔ گورنمنٹ ایک ہزار روپے پر چار روپے منافع دیتاہے ۔ کیا یہ سود کے زمرے میں آتا ہے ؟ رہنمائی فرمائیں۔

    آپ کے جواب کا شدت سے منتظر رہوں گا۔ شکریہ

    جواب نمبر: 601365

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 261-215/M=04/1442

     غریبوں کی مدد کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے جو پروگرام بنام ”احساس کفالت“ شروع کیا گیا ہے اس کی تفصیلات ہمارے سامنے نہیں، حکومت ایک ہزار روپئے پر جو چار روپئے منافع دیتی ہے اس کی صورت بھی واضح نہیں کہ وہ عوام کے جمع کردہ پیسے پر منافع دیتی ہے یا اپنے ہی امدادی رقم پر اضافہ کردیتی ہے؟ بہتر ہوگا کہ اس بارے میں مقامی معتبر و اہل حق علماء سے رجوع کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند