معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 600794
سود کا پیسہ کسے دے ؟
اسلامی بینک میں دی پی ایس/ مضاربہ اکاؤنٹ سے جو منافع آتا ہے کیا وہ سود ہوگا یہ نہیں؟ اور اگر سود ہے تو اس کو اپنے بیٹے یا بہن کو دیا جا سکتا ہے یہ نہیں؟ اگر جواز کی کوئی صورت ہو تو ضرور بتائیے گا۔ بینوا بالتفصیل مدللا و توجروا۔
جواب نمبر: 600794
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 116-90/D=03/1442
(۱) اسلامی بینک میں مضاربہ اکاوٴنٹ سے ملنے والا نفع سود ہے یا نہیں؟ اس کی تحقیق مقامی علماء اور مفتیان سے کیجئے جو اسلامی بینک کے نظام اور طریق کار سے واقف ہوں۔
(۲) سود میں ملنے والی رقم اپنے بیٹے اور بہن کو دے سکتے ہیں بشرطیکہ وہ غریب اور مستحق زکاة ہوں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند