• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 59883

    عنوان: سود كے پیسوں پر ثواب كی نیت

    سوال: میرے پاس بینک اکاؤنٹ میں 1000روپئے سود کی رقم تھی ، مجھے ایک غریب عورت نے وہ سود کی رقم مانگی ، میں نے اس کو وہ سود کی رقم 1026دیدی، اب حدیث کے مطابق مجھے اس رقم کو دینے کا اجر اور ثواب نہیں ملے گا مگر اس غریب عورت نے جو دعا مجھے دی ، کیا اس کا اجر ، ثواب اور نعم البدل مجھے ملے گا؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 59883

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1054-1100/L=9/1436-U سود کی رقم صدقہ کرتے وقت ثواب کی نیت نہیں کرنی چاہیے، البتہ شریعت کی تعمیل پر امید ہے کہ ثواب مل جائے، اسی طرح اگر لینے والا دعا دے تو اس کا اجر بھی ملنے کی امید ہے بشرطیکہ اس کو حرام مال کا علم نہ ہو، البتہ دینے والے کو بہرحال ثواب کی امید نہ رکھنی چاہیے، رجل دفع إلی فقیر من المال الحرام شیئًا یرجوا بہ الثواب یکفر، ولو علم الفقیر فدعا لہ وأمن المعطي کفرا جمیعًا․ (شامي: ۳/۲۱۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند