• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 59784

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم کسی کو 25000 روپئے کام کرنے کے لیے دیتے ہیں وہ سبزی کا کام کرتاہے اور اس سے پیسے کماتاہے ،کتنا؟ اس سے ہمیں کوئی مطلب نہیں ، اگر وہ ہمیں اس 25000 روپئے کے بدلے ہر روز ہمیں 250 روپئے دیتاہے اور کام ختم ہونے تک کے بعد میرا 25000 روپئے بھی واپس کردیتاہے تو کیا وہ 250 روپئے میرے لیے حرام ہوں گے حلال ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم کسی کو 25000 روپئے کام کرنے کے لیے دیتے ہیں وہ سبزی کا کام کرتاہے اور اس سے پیسے کماتاہے ،کتنا؟ اس سے ہمیں کوئی مطلب نہیں ، اگر وہ ہمیں اس 25000 روپئے کے بدلے ہر روز ہمیں 250 روپئے دیتاہے اور کام ختم ہونے تک کے بعد میرا 25000 روپئے بھی واپس کردیتاہے تو کیا وہ 250 روپئے میرے لیے حرام ہوں گے حلال ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 59784

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 732-729/N=9/1436-U اگر یہ شرکت یا مضاربت کا معاملہ نہیں ہے اور بظاہر ایسا ہی ہے تو یہ سودی قرض کی شکل ہے جو شریعت میں ہرگز جائز نہیں اور اس میں یومیہ جو ۲۵۰/ روپے ملیں گے وہ سود وحرام ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند