• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 59234

    عنوان: کمپنی والے جو گفٹ واوٴچر انعام کے طور پر آپ کو دیتے ہیں اس کو آپ استعمال کرسکتے ہیں

    سوال: میں آن لائن کاروبار کرنے کے لیے کریڈٹ کارڈ استعمال کرتاہوں، کیوں کہ اس کے علاوہ کوئی ذریعہ ممکن نہیں ہے۔میں کچھ وقت کے لیے اس کا استعمال کرتاہوں اور وقت کے اندر ہی پیسے جمع کردیتاہوں کمپنی کو کوئی سود دینے سے بچنے کے لیے ۔ الحمد للہ۔ میرے کریڈٹ کارڈ کی کمپنی مجھے کریڈٹ کارد استعمال کرنے پر گفٹ واؤچر دیتی ہے جسے میں ان ہی دکانوں سے سامان جیسے الیکٹرونک سامان، پرفیوم اور فٹنس جم ممبرشپ (Fitness Gym memberships )وغیرہ خرید سکتاہوں۔ سوال یہ ہے کہ کمپنی کے ان گفٹ واؤچر کا استعمال کرنا حلال ہے ؟جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 59234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 751-751/M=7/1436-U مسئولہ صورت میں کمپنی والے جو گفٹ واوٴچر انعام کے طور پر آپ کو دیتے ہیں اس کو آپ استعمال کرسکتے ہیں؛ کیونکہ کمپنی والوں کی حیثیت قرض دہندہ کی ہوتی ہے اور کارڈ ہولڈر مقروض کا درجہ رکھتا ہے، قرض دہندہ اگر اپنے مقروض کو کوئی ا نعام دے تو اس کا لینا مقروض کے لیے جائز ہے، ہاں مقروض اگر قرض دہندہ کو کوئی انعام دے تو وہ سود کے حکم میں ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند