معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 58896
جواب نمبر: 5889601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 570-560/H=6/1436-U سرکاری بینک سے حاصل شدہ سودی رقم سے اگر انکم ٹیکس کی ادائیگی کردی جائے تو جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جناب میرے والد صاحب بینک میں کام کرتے ہیں ۔ آپ سے پہلے اس کا مسئلہ دریافت کیا تھا تو آپ نے کہا تھاجب تک کوئی اور نوکری نہ ملے اپنی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔ میں ابھی پڑھ رہا ہوں اور تقریباً دو سال بعد کچھ کمانے کے قابل ہوں گا ان شاء اللہ۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے جو جیب خرچ ملتی ہے (بینک کی کمائی میں سے) اس میں سے اگر میں اپنے دوستوں پر کچھ خرچ کردوں تو اس کا کیا حکم ہے کیا یہ گناہ ہے؟مثلاً اگر میں کچھ کھا رہا ہوتا ہوں او ردوست ساتھ بیٹھا ہو تو مجھے اکیلے کھاتے ہوئے اچھا نہیں لگتا تو میں اس کو بھی پیش کردیتا ہوں یا اگر وہ خود ہی اس میں سے کچھ کھالے تو کیا اس کا گناہ مجھے ہوگا ؟ یا اگر کوئی مجھ سے کوئی چیز طلب کرے اور میں اس کو دلوادوں تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور اس صورت میں میرا کیا طرز عمل ہونا چاہیے، کیا میں اس کو اپنے کھانے میں شریک ہونے سے صاف منع کردوں یا کیا کروں؟ اسی طرح ایک او رمسئلہ یہ ہے کہ اگر کبھی میں کسی تبلیغی جماعت کے ساتھ جاؤں او رکھانے کا انتظام سب پیسہ ملا کر کریں تو میں کیا کروں؟ .....
399 مناظرمیرا نام سید سراج الدین ہے میں فی الحال
سعودی عرب میں برسر روزگار ہوں۔ میں یہاں پر ایک بینک سے لون لینا چاہتاہوں وہ
کہتے ہیں کہ سالانہ چھ فیصد زیادہ دینا ہوگا او ربینک شرعی قانون کے حساب سے کام
کرتا ہے۔ کیا میں لون لے سکتا ہوں؟ برائے مہربانی میری رہنمائی کیجئے۔
میں گذشتہ پانچ برسوں سے اپنی فیملی کے ساتھ کرائے کے دوکمرے پر مشتمل ایک فلیٹ میں رہا ہوں۔ فیملی میں ٹوٹل پانچ افراد ہیں، ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں (عمر11,9,7ہے) میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں ہوم لون لے سکتاہوں؟ چونکہ میں نقد پیسے اداکرسکتا ہوں، کیا ہوم لون ایک ایک کرکے اداکرنے پر حلال ہے؟
335 مناظرقطر میں مختلف بینک اسکیم دے رہے ہیں مثلاً اگر کوئی ان کا بچت سرٹیفکٹ خریدے گا تو بینک والے اس شخص کو لکی ڈرا میں پیسہ کا انعام جیتنے کا موقع دیتے ہیں۔ نیز جب پیسہ جمع کیا جائے گا تو نہ کوئی سود لیا جائے گا اور نہ ہی کوئی سود دیا جائے گا۔اگر کوئی شخص خوش قسمت ہوتا ہے تو اس کے سرٹیفکٹ کا نمبر لکی ڈرا میں آتا ہے۔کیا میں اپنی رقم اس بینک میں صرف لکی ڈرا جیتے کی غرض سے جمع کرسکتا ہوں؟اور میری اصل رقم میں نہ تو کوئی کمی ہوگی اور نہ ہی کوئی اضافہ ہوگا۔اور میں کسی بھی وقت اپنی اصل رقم نکال سکتا ہوں۔ کیا یہ حلال ہے یا حرام ہے؟
402 مناظر