• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 58692

    عنوان: سودی رقم سے خریدی گئی چیز سے حاصل شدہ نفع كا حكم

    سوال: میں نے ایک بینک سے سونا کے عوض قرضہ لے کے پروپرٹی میں انویسٹ کیا، اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس پروپرٹی کو بیچ کر کے جو منافع مجھے آتاہے ، کیا وہ جائزہے؟

    جواب نمبر: 58692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 610-610/M=6/1436-U صورت مسئولہ میں اس پروپرٹی کو بیچ کر جو نفع حاصل ہوگا وہ حلال ہے، البتہ بینک سے قرض اگر سود پر لیا ہے تو سودی معاملے کا گناہ ہوا، اس سے توبہ استغفار لازم ہے اور قرض جلد ادا کرکے ذمہ فارغ کریں اور آئندہ سودی معاملے کا ارتکاب نہ کریں اور اگر قرض بلاسودی ہے تو کوئی گناہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند