• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 58464

    عنوان: قسط پہ موبائیل لینا

    سوال: مفتی صاحب میں نے قسطوں پہ موبائل خریدا ہے . میں نے انہیں 15000 روپے نقد دئے ہے اور 15000 روپے 8 مہینوں کے قسطوں پہ 15٪ منافع کے ساتہ ادا کرنے ہوں گے . نیز 15٪ منافع صرف بقایہ رقم پہ اس کو ادا کرنے ہوں گے جو کہ میں نے قسطوں پہ ادا کرنے ہے . اور قسطوں کی ادائیگی میں تاخیر پر کوئی جرمانے کی شرائط نہیں ہے . کیا ہی سود ہے .؟ اگر سود ہے تو مجہے اب کیا کرنا چاہیے ؟؟ راہنمائی فرما دیجئے . وسلام.

    جواب نمبر: 58464

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 545-545/M=6/1436-U موبائل کی خریداری تام ہونے کے بعد آدھی رقم نقد ادا کرنے کے بعد ذمہ میں جتنی باقی رہ جاتی ہے صرف اتنی کی ادائیگی لازم ہے، اس پر 15% فیصد منافع ادا کرنے کا معاملہ واضح نہیں ہے کہ یہ کسی حیثیت سے اور کس چیز کے عوض ادا کیا جاتا ہے؟ اگر موبائل اپنے استعمال کے لیے خریدتے ہیں تو اس پر منافع دینے کا کیا مطلب ہے؟ لہٰذا صورت معاملہ واضح طور پر لکھ کر دوبارہ استفتاء کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند