• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 58250

    عنوان: تکافل انشورنس (Takaful Insurance) کیا جائز ہے یا نہیں ؟

    سوال: تکافل انشورنس (Takaful Insurance) کیا جائز ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 58250

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 334-299/Sn=6/1436-U ”تکافل“ انشورنس کے نام سے مختلف کمپنیاں وجود میںآ چکی ہیں، جن کا دعوی ہے کہ وہ اسلامی اصول کے مطابق کام کرتی ہیں، ہرکمپنی کے اپنے اپنے اصول وضوابط ہیں، آپ کے پیش نظر کونسی ”تکافل“ کمپنی ہے، اس کے اصول وضوابط کیا ہیں؟ کون سے لوگ اس کی نگرانی کرتے ہیں، مقامی علماء اور مفتیان کا اس کے طریقہٴ کار سے متعلق کیا رائے ہے؟ جب تک ساری باتیں ہمارے سامنے نہ ہوں آپ کے سوال سے متعلق کوئی حتمی حکم شرعی نہیں لکھ سکتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند