• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 58147

    عنوان: جناب شریعت میں لائف انشورنس سے متعلق کیا حکم ہے ؟مہربانی فرما کر بندہ کی قران و سنت سے رہنمائی کی جائے ۔جزاک اللہ خیرا

    سوال: جناب شریعت میں لائف انشورنس سے متعلق کیا حکم ہے ؟مہربانی فرما کر بندہ کی قران و سنت سے رہنمائی کی جائے ۔جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 58147

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 212-212/Sd=5/1436-U لائف انشورنس سود وقمار پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے، سود وقمار دونوں کی حرمت نص قطعی قرآن وحدیث سے ثابت ہے، قال اللہ تعالی: یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّیْطَانِ فَاجْتَنِبُوہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُون․ (المائدہ: ۹۰) لعَن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربوا وموٴکلہ وکاتبہ وشاہدیہ وقال: ہم سواء․ (سملم، رقم: ۱۲۰۶، باب لعن آکل الربا وموٴکلہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند