• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 5780

    عنوان:

    میں نے لون پر ایک کار لی ہے۔ اب میں سوچتا ہوں کہ میں نے اچھا نہیں کیا ہے۔ اب کیا کرنا چاہیے؟ اس سے صحیح توبہ کس طرح ہوگی؟

    سوال:

    میں نے لون پر ایک کار لی ہے۔ اب میں سوچتا ہوں کہ میں نے اچھا نہیں کیا ہے۔ اب کیا کرنا چاہیے؟ اس سے صحیح توبہ کس طرح ہوگی؟

    جواب نمبر: 5780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1200=897/ ھ

    دو رکعت نفل صلاة التوبہ پڑھ کر اللہ پاک سے توبہ کریں کہ یا اللہ جو گناہ ہوا اس کو معاف کردیں، آئندہ ہرگز ایسا نہ کروں گا اور جس قدر جلد سے جلد ممکن ہو لیا ہوا قرض ادا کرسکیں، کردیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند