• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 57703

    عنوان: میں ایک پرائیویٹ فائنانس کمپنی میں کلیکشن منیجر کی ملازمت کررہا ہوں قریب نو سال سے۔ کیا فائنانس کمپنی اور بینک میں نوکر کرنے کی شریعت میں اجازت ہے کہ نہیں؟ اگر نہیں ہے تو ملازمت اب تک قریب نو سال نوکری کرنے کا کفارہ کیا ہے؟

    سوال: میں ایک پرائیویٹ فائنانس کمپنی میں کلیکشن منیجر کی ملازمت کررہا ہوں قریب نو سال سے۔ کیا فائنانس کمپنی اور بینک میں نوکر کرنے کی شریعت میں اجازت ہے کہ نہیں؟ اگر نہیں ہے تو ملازمت اب تک قریب نو سال نوکری کرنے کا کفارہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 57703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 462-460/L=4/1436-U بینک یا فائنانس کمپنی میں ایسے کام کی ملازمت جس میں سود لینے، سود دینے، سود لکھنے اور اس پر گواہی دینے کے اعتبار سے سود پر تعاون ہو جائز نہیں، آپ کی ملازمت اگر اسی قبیل سے ہے تو آپ اس کو ترک کرنے کی کوشش کریں، اور صدق دل سے توبہ واستغفار کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند