• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 57440

    عنوان: میں نے ایک پالیسی لی ہوئی ہے،جب یہ پوری ہوگی تو مجھ کو منافع ملے گا۔ میرے والد حکومت کے شعبہ میں کام کرتے ہیں۔ اب وہ ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔ جب وہ اپنا پروویڈنٹ فنڈ نکالنے کے لیے گئے تو کلرک رشوت مانگ رہا ہے۔ اس لیے میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنی پالیسی سے حاصل ہونے والے منافع کو اس رشوت کے طور پر استعمال کرسکتاہوں ؟ کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: میں نے ایک پالیسی لی ہوئی ہے،جب یہ پوری ہوگی تو مجھ کو منافع ملے گا۔ میرے والد حکومت کے شعبہ میں کام کرتے ہیں۔ اب وہ ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔ جب وہ اپنا پروویڈنٹ فنڈ نکالنے کے لیے گئے تو کلرک رشوت مانگ رہا ہے۔ اس لیے میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنی پالیسی سے حاصل ہونے والے منافع کو اس رشوت کے طور پر استعمال کرسکتاہوں ؟ کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 57440

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 370-410/L=4/1436-U پالیسی سے حاصل ہونے والے منافع کو رشوت میں استعمال کرنا درست نہیں، اس رقم کو بلانیت ثواب فقراء مساکین وغیرہ پر صدقہ کرنا ضروری ہے۔ ============== انشورنس یا سود وجوے پر مشتمل پالیسی کا حکم اوپر لکھا گیا ہے اگر ان کے علاوہ کوئی جائز پالیسی مراد ہو تو اسے واضح کرکے سوا ل کریں۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند