• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 56698

    عنوان: ہمارے پاس سندھ کے تمام شہروں میں جو رائس مل، فلورمل، کوٹن مل بینک لون کے سودی پیسے پر یا پرائیویٹ سودی پیسے پر چلتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیاان انڈسٹری میں اکاؤنٹ منیجر یا کمپوٹیر اکاؤنٹ آپریٹر کی پوسٹ کام کرسکتے ہیں؟

    سوال: ہمارے پاس سندھ کے تمام شہروں میں جو رائس مل، فلورمل، کوٹن مل بینک لون کے سودی پیسے پر یا پرائیویٹ سودی پیسے پر چلتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیاان انڈسٹری میں اکاؤنٹ منیجر یا کمپوٹیر اکاؤنٹ آپریٹر کی پوسٹ کام کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 56698

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 83-65/D=1/1436-U مذکور فی السوال رائس مل فلور مل وغیرہ بینک سے لون لے کر چلائے جاتے ہیں، اس میں سود کا لین دین ملوں کا اپنا عمل ہے جس پیسے سے یہ ملیں چل رہی ہیں وہ تو قرض کی رقم ہے جس میں کوئی خبث (خرابی) نہیں ہے، اس لیے ایسی مل میں ملازمت کرنا جائز ہے۔ اسی طرح اکاوٴنٹنٹ کی ملازمت میں مل اکاوٴنٹنٹ کو سودی دستاویز یعنی وہ کاغذات جس میں سودی لین دین کا معاہدہ یا حساب درج ہو تیار نہیں کرنا پڑتا، کیونکہ یہ کاغذ تو بینک میں تیار ہوتا ہے اس لیے مل اکاوٴنٹنٹ کی ملازمت کو ناجائز نہیں کہیں گے، البتہ سود کی مدمیںآ نے اور جانے والی رقم کا اندراج اگر اپنے حساب میں بھی کرنا ہوتا ہو تو اس سے احتیاط اگر ہوسکے تو کرلی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند