• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 5637

    عنوان:

    میری چچی جو کہ بیوہ ہیں ان کی دو لڑکیاں ہیں پہلی کی عمر 26/سال اور دوسری کی 19/سال ہے۔ میری چچی زندگی بسر کرنے کے لیے سود کی رقم استعمال کرتی ہے۔ اس کے ایک بھائی اور بہن ہیں اور وہ اس کی ضروریات پوری کرنے میں اس کی مدد کرتے ہیں۔کیا اس کو زندگی بسر کرنے کے لیے سود کا پیسہ استعمال کرنا جائز ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1028=779/ ھ

    سودی رقم کا استعمال کرنا بلاضرورت شدیدہ سخت حرام ہے، آپ کی چچی اپنے اور بچوں کے حالاتِ واقعیہ خود لکھ یا لکھواکر معلوم کرلیں تو زیادہ بہتر ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند