• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 56336

    عنوان: پیسوں پر نوکری لینا

    سوال: میں پیش امام ابوبکر مسجد تعلیم میٹرک ، میں غریب آدمی ہوں، مجھے نوکری چاہئے لیکن وہ بغیر سفارش اور پیسے کے نہیں ملتی ، کیا پیسے دے کر میں نوکری لے سکتا ہوں؟ مسجد اور مدرسہ کی تنخواہ سے میرا گذارہ نہیں ہوتا،مسجد سے میری تنخواہ 8000 روپے ہیں ،ککا مسجد میں بچوں کو پڑہانے کے 1500 روپے ملتے ہیں،35000 روپے میں نوکری ملتی ہے ،لوگ کہتے ہیں کہ اگر آپ نوکری لیں گے تو آپ کے پیچھے نماز نہیں ہوگی۔ازراہ کرم بتائیں کہ میرے لیے نوکری لینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 56336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 13-13/M=1/1436-U اگر آپ اس نوکری کے اہل ہیں اوراس کو ٹھیک ٹھیک انجام دے سکتے ہوں اور رشوت دیئے بغیر اس کا حاصل کرنا ممکن نہیں تو بحالت مجبوری رشوت دے کر جائز نوکری حاصل کرلینے کی گنجائش ہے اور آپ کے پیچھے نماز درست ہے۔ دفع المال للسلطان الجائر لدفع الظلم عن نفسہ ومالہ ولاستخراج حقٍ لہ لیس برشوة یعني في حق الدافع․ (شامي زکریا: ۹/۶۰۷، کتاب الحظر والإباحة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند