• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 56320

    عنوان: بینك سے قرض لے كر گھر بنانا

    سوال: میں بینک سے قرض لے کر گھر بنانا چاہتاہوں ، بینک والوں نے ہر مہینے ایک رقم فکس کری ہے، جس میں کچھ حصہ سود بھی شامل ہے، دس لاکھ لون لینے پر تقریباً بارہ لاکھ واپس کرنا پڑتاہے ، اس صورت میں بینک لون لے سکتے ہیں یا نہیں؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 56320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 11-11/M=1/1436-U قرآن وحدیث کی رو سے سعودی معاملہ ملعون ہوتا ہے، بینک سے لون لینے میں سود کی ادائیگی جب لازم ہے تو بینک سے لون نہ لیں، گھر بنانے کے لیے قرض کی ضرورت ہے تو بلا سودی قرض کی کوشش کریں اور اچھا یہ ہے کہ مقروض بننے کے بجائے اپنے پاس جب اتنے پیسے ہوجائیں تب گھر بنائیں، اللہ تعالیٰ اس کے لیے سبیل پیدا فرمادے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند