• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 56057

    عنوان: قسطوں پر ركشہ خریدنا

    سوال: میرے ایک دوست کو رکشہ خریدنا ہے، اس کے پاس رقم نہیں ہے، وہ قسطوں پر 150,000 کا لے رہاہے، اور وہی رکشہ نقد میں 75,000 کا ہے، ایسے میں ہم دوستوں میں سے ایک دوست اس کو آفر کرتاہے کہ میں نقد میں خرید کر تمہیں 100,000 کا دیتاہوں ، تم مجھے 5,000 ہر مہینے دیدینا، اس سودے پر دونوں راضی ہوگئے ہیں۔براہ کرم، جواب دیں کہ آیا یہ سود ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 56057

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 101-101/Sd=1/1436-U87 صورت مسئولہ میں اس دوست کا پچہتر ہزار روپے میں رکشہ نقد خریدکر اپنے دوست کو ماہانہ پانچ ہزار کی قسط پر ایک لاکھ روپے میں فروخت کرنا شرعاً جائز ہے، یہ سود نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند