• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 55919

    عنوان: کیا اسلام میں جنرل انشورنس کی اجازت ہے ؟ جنرل انشورنس اور لائف انشورنس مختلف ہیں.جنرل انشورنس میں کسی بے جان چیز کی انشورنس کرائی جاتی ہے . گاڑی کی انشورنس جنرل انشورنس کے زمرے میں اتی ہے .

    سوال: کیا اسلام میں جنرل انشورنس کی اجازت ہے ؟ جنرل انشورنس اور لائف انشورنس مختلف ہیں.جنرل انشورنس میں کسی بے جان چیز کی انشورنس کرائی جاتی ہے . گاڑی کی انشورنس جنرل انشورنس کے زمرے میں اتی ہے .

    جواب نمبر: 55919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 154-154/M=3/1436-U اس مسئلے میں بے جان اور جاندار ہونا یہ وجہ فرق نہیں ہے بلکہ جس چیز کا انشورنس سود وقمار پر یا ان دونوں میں سے کسی ایک خرابی پر مشتمل ہو ایسا انشورنس کرانا ناجائز ہے، گاڑی کے انشورنس کا بھی یہی حکم ہے، لیکن اگر گاڑی نکلوانا ضروری ہو اورانشورنس کرائے بغیر یہ ممکن نہ ہو تو بحالت مجبوری گنجائش ہے، البتہ سودی رقم سے انتفاع حاصل نہ کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند