• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 55311

    عنوان: براہ کرم، بتائیں کہ اسلام میں لائف انشورنس حرام کیوں ہے؟مجھے پوری تفصیل کی ضرورت ہے۔

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ اسلام میں لائف انشورنس حرام کیوں ہے؟مجھے پوری تفصیل کی ضرورت ہے۔

    جواب نمبر: 55311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1413-960/L=11/1435-U لائف انشورنس میں سود اور قمار دونوں پائے جاتے ہیں اوردونوں بنص قطعی حرام ہیں؛ اس لیے ان دونوں کا مجموعہ بھی حرام ہوگا، سود اس وجہ سے ہے کہ مدت پوری ہونے پر کمپنی رقم اضافہ کرکے دیتی ہے اورجب روپئے کا تبادلہ روپئے سے ہو تو زیادتی سود ہے، اور قمار اس وجہ سے کہ درمیان میں وفات ہونے کی صورت میں پوری رقم پہلے ہی مل جاتی ہے آدمی کا انتقال کرجانا یہ امر متردد ہے ہوسکتا ہے کہ اس دوران وفات ہوجائے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وفات نہ ہو اور ملکیت کو کسی امر متردد (جس میں ہونے نہ ہونے دونوں کا احتمال ہو) پر معلق کرنا جب کہ دونوں طرف سے مال ہو قمار اورجوا کہلاتا ہے اور سود وقمار دونوں بنص قطعی حرام ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند