• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 55118

    عنوان: سود کی رقم کو انکم ٹیکس ، سیل ٹیکس ، ہاؤس ٹیکس میں بھی دیا جاسکتاہے یا نہیں؟

    سوال: سود کی رقم کو انکم ٹیکس ، سیل ٹیکس ، ہاؤس ٹیکس میں بھی دیا جاسکتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 55118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1603-1329/B=11/1435-U سودی رقم کو انکم ٹیکس میں اور سیل ٹیکس میں دے سکتے ہیں، کیونکہ یہ دونوں غیرشرعی ٹیکس ہیں، البتہ ہاوٴس ٹیکس میں دینا جائز نہیں اس میں دینا اپنے ہی استعمال میں لانے کے مرادف ہوگا کیونکہ وہ مچھروں کو گھروں سے بھگاتے ہیں گھر کی نالیوں کو صاف کرتے ہیں، گھر میں آنے والے پانی میں دوا ڈالتے ہیں، غرض صفائی ستھرائی کراتے ہیں، صحت کے اصول کا خیال کرتے ہیں، اس لیے ہاوٴس ٹیکس میں سودی رقم نہ دی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند