• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 55045

    عنوان: کاروبار کو ترقی دینے اور آگے بڑھانے کے لیے بینک سے لون لینا

    سوال: میرے پاس کچھ سونا ہے جس کی قیمت کم ہے اگر میں بیچو ں تو۔ اگر میرے پاس زمین ہے جسے چھ مہینے سے بیچنے کی کوئی کوشش کررہا ہوں، لیکن بکری نہیں ہورہی ہے، میرا بزنس نقل وحمل کا ہے اورمیرے پاس اتنا روپیہ نہیں ہے کہ اپنی گاڑی خریدو ں، اس لیے آپ بتائیں کہ میں بینک سے لون لوں یا نہیں؟ یا کیا صورت اختیار کروں؟

    جواب نمبر: 55045

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1569-1301/B=10/1435-U محض کاروبار کو ترقی دینے اور آگے بڑھانے کے لیے بینک سے لون لینا جائز نہیں، آپ اس وقت جس پیمانہ پر نقل وحمل کا کام کررہے ہیں کرتے رہیں، آئندہ جب زمین فروخت ہوجائے اس وقت اپنی گاڑی خریدکر کاروبار شروع کردیں، سودی قرض سے مسلمان کو بہت دور رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند