• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 54410

    عنوان: کیا بینک میں کسی بھی پوسٹ پر کام نہیں کرسکتے ہیں؟سبھی حرام ہے؟

    سوال: کیا بینک میں کسی بھی پوسٹ پر کام نہیں کرسکتے ہیں؟سبھی حرام ہے؟

    جواب نمبر: 54410

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 36-36/Sn=11/1435-U بینک کی ایسی ملازمت جس میں ملازم کو براہ راست ناجائز معاملات میں ملوث ہونا پڑتا ہو جیسے سودی دستاویزات تیار کرنا، انھیں چیک کرنا، سودی حساب کتاب لکھنا وغیرہ اس طرح کی ملازمت شرعاً جائز نہیں، رہی ایسی ملازمت جس میں براہ راست سودی معاملات میں ملوث نہیں ہونا پڑتا مثلاً کوئی شخص الیکٹریشین یا کمپیوٹر انجینئر کے عہدے پر ہے یا ڈرائیور ہے یا اس کے ذمہ حفاظت وصفائی سے متعلق کام ہے توایسی ملازمت شرعاً جائز ہے، اگرچہ اس سے بھی بچنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند