• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 52844

    عنوان: بنک کے سیونگ اکاونٹ میں موجود سود

    سوال: سیونگ اکاونٹ میں موجود سود کو کسطرح استعمال کرنا چاہے کیا اس سے مسلمان کی مدد کی جاسکتی ھے اس سود کا صیح مصرف کیا ہے

    جواب نمبر: 52844

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 760-595/D=7/1435-U سیونگ اکاوٴنٹ کے سود سے مسلمان کی مدد کی جاسکتی ہے بہ شرطے کہ لینے والا فقیر ہو اور اس کو بلانیت ثواب دیا جائے، سودی رقم کا صحیح مصرف یہ ہے کہ اس کو بلانیت ثواب فقراء ومساکین پر صدقہ کردیا جائے۔ ویردونہا علی أربابہا إن عرفوہم وإلا تصدقوا بہا؛ لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علی صاحبہ (شامي: ۹/۵۵۳ ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند