معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 51963
جواب نمبر: 51963
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 645-645/M=5/1435-U موبائل کمپنیوں کا ایڈوانس لون دیکر واپسی کے وقت اضافی رقم لینا یہ سود کے دائرے میں نہیں آتا ،کیونکہ کمپنی کی طرف سے لون ملنے کی شکل یہ ہوتی ہے کہ اس کی طرف سے جو بیلنس موبائل میں ٹرانسفر کیا جاتا ہے وہ در حقیقت گفتگو کا حق دیا جاتا ہے وہ روپیہ کی شکل میں وصول نہیں کیا جاسکتا، پس جانبین سے اتحاد جنس نہیں پایا جاتا اس لیے اضافی رقم پر سود کا حکم نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند