• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 50718

    عنوان: موبائل ریچارج كرانا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام بابت اس مسئلہ کے کہ موبائل فون میں بیلنس ختم ہوجاتاہے اور موبائل فون کمپنی ادھار تیس روپئے دیتی ہے اور جب میں موبائل میں رقم ڈالتا ہوں تو کمپنی تیس روپئے کے ساتھ اضافی پانچ روپئے واپس وصول کرکے کاٹ لیتی ہے، آیا یہ ادھار لینا جائز ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 50718

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 472-389/B=3/1435-U اس طرح قرض لینا جائز ہے؛ کیوں کہ کمپنی جو قرض دیتی ہے وہ رقم نہیں ہوتی بلکہ حق گفتگو ہوتا ہے اوراس کے عوض ہم سے اصل رقم لیتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند