• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 49525

    عنوان: کیا انکم ٹیکس کو کم کرنے کے لئے انشورنس پالیسی لینا درست ہے؟

    سوال: انکم ٹیکس کے بارے میں کیا فتویٰ ہے ؟ انشورنس پالیسی وغیرہ دکھانے سے انکم ٹیکس کم لگتا ہے - کیا انکم ٹیکس کو کم کرنے کے لئے کوئی انشورنس پالیسی لے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 49525

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 19-21/N=1/1435-U جی ہاں! انکم ٹیکس کم کرانے کی غرض سے انشورنس پالیسی لے سکتے ہیں،اس کی گنجائش ہے، البتہ تمام قسطیں مکمل ہوجانے کے بعد جب ساری رقم وصول ہوجائے تو صرف جمع کردہ رقم اپنے استعمال میں لائے اور مزید ملی ہوئی رقم بلانیت ثواب غربا ومساکین پر صدقہ کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند