• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 48450

    عنوان: کیا میں سود كی رقم کو اپنے میڈیکل مصرف کے لیے خرچ کرسکتاہوں؟

    سوال: میرے اکاؤنٹ میں سود/انٹریسٹ کی رقم 20,000 روپئے سے زیادہ ہے، کیا میں اس رقم کو اپنے میڈیکل مصرف کے لیے خرچ کرسکتاہوں؟ کیوں کہ ڈاکٹر کے مطابق میں ایک بڑی بیماری کے شک میں ہوں اوراس کی تصدیق کرنے کے لیے کئی طرح کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے جس میں تقریبا ً 15000 خرچ ہوں گے جو میری روز مرہ کے خرچ اور بچت سے کہیں زیادہ ہے اور یہ جانچ کا خرچ میری طاقت سے باہر ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ میرے سامنے کے دو دانت بھی فطری طیریقے سے ٹو ٹ گئے ہیں جس سے ہماری صورت بھدی معلوم ہوتی ہے، نئے دانت لگوانے کے لیے اپنے ہی سود کی رقم اپنے ہی اوپر خرچ کرسکتاہوں؟ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنما ئی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 48450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1308-1012/D=11/1434-U سود کی رقم بلانیت ثواب غربا ومساکین پر صدقہ کرنا واجب ہے اپنے اوپر استعمال کرنا جائز نہیں، صورت مسئولہ میں میڈیکل مصرف میں خرچ کرنا بھی جائز نہیں، یہ خود سود لینے اور کھانے کے مرادف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند