• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 4757

    عنوان:

    اگر کسی شخص کو حلال نوکری تلاش کرنے میں پریشانی ہو تو کیا وہ بینک یا انشورنس کمپنیوں کی ملازمت کرسکتا ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    اگر کسی شخص کو حلال نوکری تلاش کرنے میں پریشانی ہو تو کیا وہ بینک یا انشورنس کمپنیوں کی ملازمت کرسکتا ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 4757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 449=449/ م

     

    اگر کوئی شخص بینک یا انشورنس کمپنیوں کی ملازمت سے جڑا ہوا ہے اوراس کو اس ملازمت کے فوراًترک کرنے کی وجہ سے غیر معمولی پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے تو اس کے بارے میں حکم یہ ہے کہ وہ حلال نوکری کی تلاش بسیار جاری رکھے اورجب تک متبادل حلال ذریعہ کا نظم نہ ہوجائے بادلِ نخواستہ اسی ملازمت پر قائم رہے او رجب حلال نوکری مل جائے توفوراً اس بینک یا انشورنس کی ملازمت کوترک کردے اور اللہ سے توبہ و استغفار کرتا رہے۔ اوراگر وہ بینک یا انشورنس کمپنی سے جڑا ہوا نہیں ہے توالگ ہی رہنا چاہیے۔ بینک کی ملازمت اختیار نہ کرنی چاہیے اورحلال ذریعہ کی تلاش جاری رکھنی چاہیے اللہ تعالی ضرور کوئی نظم فرمادے گا اور جو پریشانی ہوگی اس پر بھی اجرو ثواب مرحمت فرمائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند