• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 47270

    عنوان: بینك میں ڈیٹا انٹری اور سگنیچر كارڈ اسكیننگ كرنا كیسا ہے؟

    سوال: میں نیشنل بینک آف پاکستان کا مستقل ملازم نہی ہوں بینک والے مجھے ونڈوز انسٹالنگ کمپیوٹر ہارڈویر کا کام کرانے کیلیے بلاتے ہیں نیز ڈیٹا انٹری اور سگنیچر کارڈ اسکیننگ بھی کرواتے ہیں اور اس کام کی مجھے اجرت دیتے ہیں اور جو لوگ مجھے یہ کام دیتے ہیں وہ مجھے فی کارڈ پے ایک روپے پچیس پیسے دیتے ہیں اور پچیس پیسہ خود رکھتے ہیں۔ میں شادی شدہ ہوں ، میرے بچے ہیں ، کیا یہ کام میرے لیے جایز ہے ؟ براہ کرم جلد رہنمائی فرمائیں ۔ شکریہ !

    جواب نمبر: 47270

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1314-988/B=11/1434 حدیث شریف میں سودی کاروبار لکھنے والوں پر اور اس کی گواہی دینے والوں پر لعنت آئی ہے، ونڈوز انسٹالنگ یا کمپیوٹر ہارڈویر کا کام، اسی طرح ڈیٹا انٹری اور سگنیچر کارڈ اسکیننگ کمپیوٹر میں ڈالنے کا کام اس کے علاوہ ہے، اس لیے ضرورت کے وقت یہ سب کام بینک کا کرسکتے ہیں اور اس کی اجرت لے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند