• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 46596

    عنوان: سودی رقم کو لون کی قسط ادا کرنے میں استعمال کرنا

    سوال: میں نے مکان بنانے کی غرض سے بینک سے لون لیا تھا اور جس بینک سے لون لیا تھا اسی بینک میں میری تنخواہ جمع ہوتی ہے اور اس میں سے لون کی قسط کٹ جاتی ہے۔ ایک بار میں نے بینک سے میرے کھاتے میں جمع ہوئی سود کی رقم کسی کو ادھار دی تھی اور اب وہ رقم مجھے واپس مل چکی ہے اور میں نے اس رقم کو لون کی قسط چکانے کی غرض سے بینک میں جمع کرکے اس رقم کا استعمال کیا ہے ، کیا یہ جائز ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 46596

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1058-1058/M=9/1434 سودی رقم کو لون کی قسط ادا کرنے میں استعمال کرنا درست نہیں ہوا، آئندہ اتنی رقم بلانیت ثوا ب فقراء پر صدقہ کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند